کوئٹہ میں ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

1001

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں سپرٹنڈنٹ آف پولیس کی گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے ایس پی انویسیٹیگشن صدر نصیر الحسن شاہ کی گاڑی کو قندھاری بازار میں آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک و کم از کم دو زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

جیئند بلوچ نے مذید کہا کہ قابض پاکستان کے ذیلی فورس پولیس کو بارہا تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ دشمن کی ایماء پر بلوچ قوم کے خلاف اپنی قوم دشمن سرگرمیوں کو ترک کردیں، مگر پولیس سمیت دیگر اداروں میں شامل افراد دشمن فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر بلوچ عوام و بلوچ قومی تحریک کے خلاف مختلف طریقوں سے متحرک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایس پی بے گناہ بلوچوں کو حراست میں لینے اور تفتیش کے نام پر بلوچوں سے بے رحم سلوک کرنے کا مرتکب تھا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بلوچ عوام پر ہونے والے تمام مظالم کا حساب لیا جائیگا۔

تصویر: ہکل میڈیا