قلات: لاپتہ شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا

443

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ سال 22 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع قلات سے جبری لاپتہ ہونے والا ولی اللہ لہڑی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

واضح رہے لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آئے روز لوگوں کو سیکورٹی فورسز گرفتار کرکے لاپتہ کررہے ہیں تاہم چند افراد بازیاب کرنے کے بعد مزید لوگوں کو لاپتہ کیا جاتا ہے۔