گوادر: فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

349

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب گوادر کے علاقے کلانچ میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت حمید بلوچ ولد بابو محراب کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مذکورہ نوجوان کے والد بھی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد قتل ہوئے ہیں۔

مذکورہ نوجوان کے والد بابو محراب کو پاکستانی فورسز 2014 کو حراست میں لے کر ایک سال تک لاپتہ رکھنے کے بعد رہا کردیا تھا اس کے بعد 11 اگست 2018 کو ایک بار پھر اس کو حراست میں لیا گیا اور اس بار کو دوران حراست قتل کرکے لاش پھینک دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ اس خاندان سے تعلق رکھنے والے مزید نوجوان بھی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار رہے ہیں۔

حمید کے بھائی حیدر کو 2012 میں فورسز نے حراست میں لیا گیا تھا اور اس کے علاوہ 4 اگست 2014 اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے امیر بخش نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔