گوادر: فوجی آپریشن تیسرے روز بھی جاری

805

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں چھ مارچ کو شروع ہونے والی فوجی آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صبح سے فوجی آپریشن کو مزید وسعت دیکر اس میں گن شپ ہیلی کاپٹر اور ڈرون حصہ لے رہے ہیں، بعض مقامات پر شیلنگ کی اطلاعات بھی ہیں۔

دڑامب اور نلینٹ کے درمیانی علاقے تلاروک کئور، نلانی اور جنکانی بدستور فوجی محاصرے میں ہیں جبکہ چب ریکانی سے فوجی قافلہ دڑامب کے پہاڑی علاقے میں جاتے بھی دیکھے گئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دڑامب کے پہاڑی علاقوں میں دھماکوں اور فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے۔