کیچ: مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون ہلاک

527

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

فائرنگ کا واقعہ کیچ کے علاقے کلاتک کے مقام پر پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی شام گئے بی ایریا کلاتک میں نامعلوم افراد نے کمبر پٹھان سکنہ ڈگاری کھن کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے کمبر کی بیوی موقع پر گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے کمبر پٹان خود محفوظ رہیں۔

ذرائع کے مطابق کمبر پٹھان حکومتی حمایت یافتہ مسلح جھتے کے اہم رکن راشد پٹھان کے بھتیجے ہیں، جبکہ وہ خود بھی اس جھتے کا رکن ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں فورسز پر قوم پرست حلقے الزام عائد کرتے ہیں کہ پاکستان فوج و خفیہ اداروں نے مسلح گروہ تشکیل دی ہوئی ہے جو لوگوں کو اغواء و قتل کرنے کے علاوہ دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

تاہم فائرنگ کے واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔