بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ ہوئی ہے۔
آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گیشکور کے پہاڑی علاقوں میں فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے-
جھڑپ میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات اٹھانی پڑی ہے تاہم سرکاری سطح پر اس حملہ کی تصدیق و تردید نہیں کی گئی ہے-
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے-