کیچ: دو افراد کی لاشیں برآمد

415

بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشیں ضلع کیچ کے نواحی علاقے کوالوہ ڈانڈار جت کے مقام سے برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا ہے۔ جہاں دونوں کی شناخت ناصر ولد خدا داد سکنہ ڈن سر شاپک اور صدیر ولد میار سکنہ تنزلہ کے ناموں سے ہوئیں ہیں۔

لیویز کا کہنا ہے دونوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔