بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آج صبح پاکستانی فوج نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ آپریشن میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق جنتلی، سخین اور لوپ کے علاقے و گردنواح آپریشن کی زد میں ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری رہی اور آج صبح ہیلی کاپٹروں نے مختلف مقامات پر شیلنگ کے بعد فوجی اہلکار اتارے ہیں۔
علاقہ محصور ہونے کے باعث مزید معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی عسکری حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش کیا ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تسلسل کیساتھ فوجی آپریشنوں کی خبریں موصول ہورہی ہے تاہم اکثر حکام اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کرتے ہیں۔
گذشتہ دنوں گوادر کے پہاڑی سلسلوں میں فوجی آپریشن کی گئی جبکہ گوادر شہر سے جبری گمشدگیوں کے واقعات بھی سامنے آئیں۔