کوئٹہ کے شہریوں نے گیس کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجاً روڈ بند کردیا، شہری آئے روز گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں–
کوئٹہ میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کیخلاف قمبرانی روڈ ڈاکٹر ناشناس لہڑی کالونی کے علاقہ مکینوں نے ٹائر جلا کر احتجاجاً روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا ہے۔
اس موقع پر مظاہرین نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گیس انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جارہی–
مظاہرین نے گیس کمپنی اور حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر کو معطل کرے اور شہریوں کو گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔