کراچی میں دشمن ایجنٹ نور محمد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

1470

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کراچی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک مخبر نور محمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کی انٹیلی جنس ونگ کی معلومات پر سرمچاروں نے 25 مارچ 2023 کو کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں ایک کاروائی میں دشمن فوج کے ایجنٹ نور محمد عرف ساقم ولد حافظ عبدالغفور سکنہ شاپاتان، پنجگور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نور محمد عرف ساقم، جولائی 2021 کو بی ایل اے کی اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) کے رکن سنگت شہید تابش عرف ریحان کی شہادت میں قابض پاکستانی فوج کے معاونت کاری میں براہ راست ملوث ہونے اور پنجگور و گردنواح میں فوجی آپریشنوں میں دشمن کی معاونت کے جرائم میں ملوث ہونے پر بی ایل اے کو مطلوب تھا۔

فوٹو: بی ایل اے میڈیا، ہکل

جیئند بلوچ نے کہا کہ مذکورہ ایجنٹ کو قومی غداری کے مرتکب ہونے پر بلوچ قومی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ وہ ایک تنظیمی ساتھی کی شہادت میں ملوث ہونے کے بعد مفرور تھا، اور کراچی میں زیرزمین جاکر چھپا ہوا تھا تاہم بی ایل اے کی انٹیلجنس ونگ نے مفرور مجرم کا پتہ لگایا اور انکی معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے، گذشتہ دنوں بی ایل اے کے سرمچاروں نے فائرنگ کرکے دشمن کے ایجنٹ کے سزائے موت پر عمل درآمد کرلیا۔

بی ایل اے ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ قومی غداری کے مرتکب ہونے والے دشمن کے آلہ کاروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ وہ جہاں بھی جاکر چھپیں، انہیں کھوج نکال کر انکے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائیگا۔