ژوب: نامعلوم افراد کے حملے میں قبائلی رہنما سات ساتھیوں سمیت ہلاک

750

بلوچستان کے علاقے ژوب میں ہونے والے ایک حملے میں قبائلی رہنما اپنے سات ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

واقعہ ژوب کے علاقے غورلم کے مقام پیش آیا ہے، حملے میں قبائلی رہنما احمد کبزئی اپنے ساتھیوں سمیت نشانہ بنے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا اور ضابطہ کاروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔

تاہم واقعے کے وجوہات پرانی دشمنی شاخسانہ بتائی جارہی ہے۔