ڈھاڈر: پاکستانی فورسز و مسلح افراد میں جھڑپ

1341

بلوچستان کے ضلع سبی پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

ٹی بی پی کو ذرائع نے بتایا کہ ڈھاڈر کے علاقے صبری میں مغرب کے وقت پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی،جھڑپ میں فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا۔

جھڑپ کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں فورسز کی مزید نفری پہنچ چکی ہے۔ فورسز اہلکار کی بڑی تعداد علاقے میں موجود ہے تاہم حکامنے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔