ڈنڈار ایف سی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ بی ایل ایف

610

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ڈنڈار میں قائم فرنٹیئر کور (ایف سی) پاکستان کے کیمپ پر آج7 مارچ کو شام کے سات بجے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ راکٹ کے گولے کیمپ کے اندر جا گرئے جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔