پولینڈ میں روس کے لیے جاسوسی کرنےوالا ایک غیر ملکی گرفتار

160

نامعلوم شخص نے روسی انٹیلی جنس کو معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے

پولینڈ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا گیا ۔

ملک کے شمال میں واقع شہر گڈانسک میں پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو تفتیش مکمل ہونے تک 3 ماہ تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ نامعلوم شخص نے روسی انٹیلی جنس کو معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پراسیکیوٹر کی ترجمان گرازینا واورینیک نے بتایا کہ مذکورہ غیر ملکی جنوری سے پولینڈ میں ہے اور ملک کے شمال میں بنیادی ڈھانچے اور سکیورٹی کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہا تھا۔

جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ پولینڈ کا واحد مائع قدرتی گیس LNG ٹرمینل اور بڑی بندرگاہیں ملک کے شمال میں واقع ہیں۔