پنجگور: نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی

493

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی ہے۔

واقعہ پنجگور کے علاقے بالگتر کے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔

خودکشی کرنے والی لڑکی کی شناخت زرگل بنت دوستین کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں معلوم نہیں ہوسکے۔