پنجگور: فورسز کی چوکی پر بم حملہ

358

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔