پنجگور: ای ٹیگ کے نام پر گاڑی مالکان سے بھتہ لیا جارہا ہے ۔تاجران

255
فائل فوٹو

ای ٹیگز سسٹم میں بڑے پیمانے پر اقربا پروری اور بے قاعدگیوں کے انکشاف، ڈیجیٹل سسٹم کے تحت لوگوں کو بروقت میسج اور بارڈر جانے کی تاریخ دینے والے سسٹم کو ختمِ کرکے کرپشن اور اقربا پروری کو تقویت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجگور بارڈرز جانے والی گاڑیوں کے ای ٹیگ سسٹم میں بڑے پیمانے پر اقربا پروری اور بے قاعدگیاں سامنے آرہی ہیں، بہت سے لوگوں کا نمبر دو دو مہینوں تک نہیں آتا جبکہ اثر و رسوخ کی بنیادوں پر پیکج کے تحت لوگوں کو بارڈرز جانے دیا جارہا ہے۔

سابقہ ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی اور اس کے سیٹ اپ کے دوران بارڈرز جدید ڈیجیٹل سسٹم کے تحت چل رہا تھا گاڑی مالکان کو میسیجز بروقت مل رہے تھے کہ کب گاڑی کا نمبر ہے مگر موجودہ سیٹ اپ نے ای ٹیگز کی ری ویری فکیشن کے نام پر سسٹم کو ختم کرکے اقربا پروری، من مانیاں، ذاتی پسند وناپسند کی بنیادوں پر پیکج کے تحت گاڑیوں کو جانے کا سلسلہ شروع کیا ہے مگر موجودہ سیٹ اپ نہ ری ویری فکیشن کراسکی اور نہ ہی سسٹم میں بہتری لاسکی، ڈیجیٹل سسٹم کو ختم کرنے کا مقصد خفیہ طور پر نئے ای ٹیگز جاری کرنا اور اقربا پروری کو فروغ دینے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اور گاڑی مالکان سے بھتہ خوری عروج پر پہنچ گیا ہےز

ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب سے چیدگی بارڈر پوائنٹ اسٹارٹ ہوگیا ہے اس کا نام ایک بار بھی نہیں آیا ہے حالانکہ اس نے نام لسٹ میں نہ آنے کا تحریری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے مگر تاحال اس جیسے درجنوں افراد کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے اس نے بتایا کہ اس کا پرانا ای ٹیگ ایف سی کے دور کا ہے مگر اس کے ساتھ نا انصافی ہورہا ہے ۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ رقومات لیکر پیکج کے تحت لوگوں کو بغیر ٹائم بارڈر جانے دے کر اصل حقداروں کی حق تلفی کی جارہی ہے متاثرین نے کمشنر مکران اور دیگر ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔