بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں واشک میں پاکستان آرمی کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے واشک کے علاقے راغے میں بلوچ آباد میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر 25 مارچ کو شام سات بجکر تیس منٹ پر اسنائپر ، راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے ایک فوجی کو اسنائپر سے نشانہ بناکر ہلاک کیا اور فوراً بعد راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کیا۔ اس سے دشمن پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔