ماھل بلوچ مزید دس روزہ ریمانڈ، وزارت داخلہ نے استدعا کی تھی

346

گذشتہ ماہ کوئٹہ سے جبری گمشدگی کے شکار اور بعدازاں سی ٹی ڈی کے ذریعے گرفتاری ظاہر ہونے والی بلوچ خاتون ماھل بلوچ کو گذشتہ روز پندرہ مارچ بروز بدھ ایک بار پھر عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ماھل بلوچ کو مزید دس روزہ ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

عدالت میں سی ٹی ڈی نے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ کیجانب سے جوائنٹ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اس بناء پر مزید دس روز کی ریمائنڈ دی جائے، جس کی منظوری عدالت نے دیتے ہوئے ماھل بلوچ کو مزید دس روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

اس سے قبل ماھل بلوچ کو چار مارچ کو مین سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اس دن بھی دس روزہ ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا تھا۔

واضح رہے کہ اٹھارہ فروری کی شب رات گئے فورسز نے کوئٹہ سے گھر پر چھاپہ مارکر ماھل بلوچ کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کیا گیا تھا عوامی ردعمل کے بعد فورسز نے ماھل بلوچ کی گرفتاری سی ڈی ٹی کے ذریعے ظاہر کی تھی۔

باھل بلوچ کے جبری گمشدگی اور زیرحراست رکھنے کیخلاف مختلف حلقے اپنے خدشات کا اظہار کررہے ہیں جبکہ حکومت سمیت بلوچ پارلیمانی پارٹیوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔