ماھل بلوچ عدالت میں پیش، مزید دس دن کی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

525

اٹھارہ فروری کو جبری گمشدگی اور بعدازاں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتاری ظاہر ہونے والی بلوچ خاتون ماھل بلوچ کو مین سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ماھل بلوچ کی مزید دس دن کی ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ماھل بلوچ کو فورسز نے کوئٹہ سے گھر پر چھاپہ مارکر اغواء کیا تھا بعد ازاں شدید ردعمل کے بعد فورسز نے ماھل بلوچ کی گرفتاری سی ڈی ٹی کے ذریعے ظاہر کی تھی۔

سی ٹی ڈی نے ماھل بلوچ کی گرفتاری کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن لیڈیز پارک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے بی ایل ایف کے ایک خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق فورسز کی کاروائی میں خاتون خودکش بمبار سے چار کلو وزنی بارودی جیکٹ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے-

ماھل بلوچ کی جبری گمشدگی پر بلوچستان سمیت دیگر ممالک میں مقیم سیاسی کارکن واقعے پر غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ بلوچستان سمیت جرمنی اور نیدرلینڈز میں بھی مظاہرے کئے گئے ہیں۔