قلات میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

673

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوج کے ایک مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔