شہید یحییٰ بلوچ اور شہید شعیب بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

700

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان شہید یحییٰ بلوچ اور شہید شعیب بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستائیس فروری کو شام پانچ بجے کیچ کے علاقے شہرک کی پہاڑیوں میں دو سرمچاروں یحییٰ بلوچ اورشعیب بلوچ کا پاکستانی فوج اور مقامی ایجنٹوں سے اُس وقت سامنا ہوا جب وہ بہترم دروازگ کور (ندی) کی پہاڑیوں میں گشت پر تھے۔ اس سے ایک جھڑپ شروع ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس میں قابض فوج کے کئی اہلکار اور مقامی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں،جبکہ مادر وطن کی دفاع میں بی ایل ایف کے دونوں سرمچار شہید ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ یحییٰ عرف سِکے ولد رحیم بخش سکنہ شاپْک زمانہ طالب علمی سے بلوچ قوم پرستی کے سیاست میں سرگرم تھے۔ انہوں نے 2014 سے مسلح جدوجہد شروع کیا اور شہادت تک بلوچ وطن کی آزادی کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہے۔

ترجمان نے کہا کہ شہید شعیب عرف ودار ولد دلسرد سکنہ شہرک اگست 2021 سے بی ایل ایف کی پلیٹ فارم سے مسلح جدوجہد میں شامل تھے۔ انہوں نے مختصر عرصے میں اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے تنظیم میں اہم کارنامے سرانجام دئیے تھے۔