شفیع برفت کے باتوں میں کوئی صداقت نہیں – شیر عالم مری

743

مشہور بلوچ گوریلا کمانڈر شیر محمد مری کے فرزند شیر عالم مری نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی قوم پرست شفیع برفت کے سوشل میڈیا پہ بلوچستان کے جغرافیہ حدود اور بلوچ قوم پرست شیر محمد مری کے حوالے سے باتوں کو صداقت سے دور اور
محض ایک غلط فیہمی سمجھتا ہوں۔

“ہماری طرح محکومی کے شکار سندھی قوم سے بلوچ قوم اور میرے والد متحرم کے تعلقات محض غلامی سے آزادی حاصل کرنے کی بنا پر تھے مگر ہرگز اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے تاریخی حدود کا غلط تعین اور ہمارے بزرگوں کے برادرانہ تعلقات کو غلط پیش کی جائے جسکی ہم ہرگز اجازت نہیں دینگے۔”

انہوں نے کہا کہ اگر شفیع برفت کے پاس اگر بزرگ رہنماء شیر محمد مری کے 1987 میں بلوچستان کو سندھ کا صوبہ بنانے کے تجویز کی کوئی ثبوت ہے تو وہ سندھی اور بلوچ قوم کے سامنے واضھ کرے اگر ثبوت پیش نہیں کرسکتا تو شفیع برفت کے اس انٹرویو کو ہم محض قیاس آرائیوں پہ مبنی اور من گھڑت سوچ تصور کرتے ہیں۔

“شفیع برفت ایک محکوم قوم یعنی سندھی قوم کے آزادی کے ترجمانی کا دعوے دار بھی ہے ایسے بچگانہ سوچ اور بچگانہ روش کے ساتھ آزادی کی طلبگار بھی ہے ایسے منفی سوچ کے ساتھ قوموں کو آزادی نہیں بلکہ غلامی نصیب ہوتی ہے۔