شاہرگ: کوئلہ کان حادثہ، مزدور جاں بحق

370

بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہرگ میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں کان میں پھنسے 8 میں سے 4 کان کنوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ جبکہ کان میں سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی۔

لیویزحکام کا کہنا ہے کہ کان سے نکالے گئے چاروں کان کن کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کرد یا گیا ہے۔