شاہرگ: پاکستانی فورسز کیلئے سامان لیجانے والی گاڑی پر دھماکہ

517
file photo

شاہرگ میں میں آج صبح ایک ٹریکٹر اس وقت دھماکے کی زد میں آگئی جب وہ فورسز کے پوسٹ پر سامان لے جارہی تھی۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم افراد نے ایک ٹریکٹر کو دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر تباہ ہوگئی تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکہ پاکستانی فورسز کے قریب ہوا جبکہ ٹریکٹر میں فورسز کی نئی پوسٹ کے تعمیر کیلئے سامنا لیجایا جارہا تھا۔

ماضی میں فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو علاقے میں متحرک بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نشانہ بناتی رہی ہے۔

پانچ روز قبل ہرنائی ہی میں ہزارہ ڈم کے مقام پر ایک پانی لیجانے والی ٹریکٹر کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس میں ایک شخص ہلاک اور  تین افراد زخمی ہوگئے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو پانی فراہم کرنے والے ٹریکٹر ٹینکر کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے اس سے قبل اور آخری مرتبہ گذشتہ دنوں 26 فروری کو مقامی افراد کو قابض فوج کی کسی بھی طرح کی معاونت سے باز رہنے کی تلقین کی تھی۔ ہم نے واضح کیا تھا اس طرح کے عمل کا حصہ بننے والے افراد اپنے جانی و مالی نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔