شاری بلوچ نے قوم اور وطن کے لئے قربانی دی۔ عوامی نیشنل پارٹی

665

خواتین کی عالمی دن کے مناسبت سے اے این پی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ خواتین جس جرات اور خلوص کے ساتھ اپنے قومی تحریک کے ساتھ کھڑی ہیں وہ ناقابل تصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ خواتین اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کےلیے ہمیشہ انکے ساتھ کھڑی رہتی ہے ۔میں ان تمام بہنوں کو جو زندہ ہے خراج تحسین اور جو شہید ہوئے انکو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ماہل بلوچ سے ڈر رہی ہے ۔ انہوں نے بلوچ فدائی شاری بلوچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم اور وطن کے لئے قربانی دی ہے۔