زاہدان: زہریلی گیس کے باعث 41 طالبات بے ہوش

260

ایران کے زیر انتظام بلوچستان میں زہریلی گیس سے درجنوں طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق زہریلی گیس کا واقعہ زاہدان کے لڑکیوں کی اسکول میں پیش آیا، متاثرہ 41 طالبات کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکا طبی معانہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے ایران میں گذشتہ کئی روز سے لڑکیوں کی اسکولوں میں واقعات رونما ہورہے ہیں، گذشتہ دنوں اسکولوں میں زہرخورانی کے پُراسرار واقعات کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں شہریوں کی جانب احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اس سے قبل ایران کے مختلف صوبوں میں گذشتہ ہفتے اسکول طالبات کو پُر اسرار طور پر زہر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دسیوں طالبات کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ شہریوں نے ممکنہ طور پر حکومت پر ان حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔

خواتین اسکولوں پر سب سے پہلے زہریلی گیسوں سے واقعہ گذشتہ سال نومبر میں منظر عام پر آیا تھا جس کے بعد سے اب تک ایران بھر میں لڑکیوں کے درجنوں اسکولوں میں زہریلے مواد سے حملے کئے گئے۔ حکام نے ابتدائی طور پران واقعات کو مسترد کر دیا تھا-

ایران واقعہ میں اضافے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد حکام نے مسئلے کی شدت کو تسلیم کیا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے واقعہ کے حوالے مزید تفصیلات میڈیا میں نہیں آسکے ہیں-