سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس آر اے سندھ کے امر شہید ہیموں کالانی کو خراج پیش کرتے ہوئے گذشتہ شب کوٹری (جامشورو) کے قریب پنجاب جانے والی ریلوے لائین کو بم دھماکے سے اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے 23 مارچ پاکستان ڈے کو سندھ اور سندھی قوم کے لیئے یومِ سیاہ سمجھتی ہے۔ اور اس دن پر واضح طور پر پاکستان سے نفرت اور بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے سندھودیش کی آزادی تک اپنی مُزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔