دشت میں نادرا آفس کو نذر آتش و گارڈ کا ہتھیار ضبط کیا ہے۔ بی ایل ایف

389

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے دشت میں نادرا کے آفس کو نذر آتش کرکے سیکورٹی پر موجود اہلکار کے ہتھیار ضبط کرلیے۔

ترجمان نے کہا کہ آج جمعرات کے روز بارہ بجے کیچ کے علاقے دشت،بل نگور میں پاکستانی نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے آفس کو نذر آتش کردیا اور سیکورٹی اہلکار کو حراست میں لیا۔ آفس اوقات ہونے کی وجہ سے نادرا آفس میں لوگوں کا بھیڑ تھا، مگر عوام کا خیال رکھتے ہوئے سرمچاروں نے تمام ریکارڈ اور کمپیوٹرز کو نذر آتش کرکے وہاں سیکورٹی پر موجود خلیل ولد سمند نامی شخص کو حراست میں لینے کے ساتھ اسکے پاس موجود پستول کو ضبط کرلیا۔ بعد میں بلوچ ہونے کے ناطے اسے جلد ہی چھوڑ دیا گیا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک فورسز اور سامراجی منصوبوں پر حملے جاری رہیں گے۔