دالبندین: فورسز کی گاڑی کو حادثہ، ایک ہلاک، آفیسر زخمی

457

بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک اہلکار ہلاک و آفیسر سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

فورسز کی گاڑی کو گذشتہ روز دالبندین میں حادثہ پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں گاڑی اُلٹ گئی۔ حادثے میں ایک اہلکار نائیک ساد موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ کیپٹن رینک کے آفیسر سمیت ایک سپاہی و لاس نائک زخمی ہوگئے۔

حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔