خضدار: فائرنگ سے دو افراد ہلاک

331

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چاچا اور بھتیجے کو قتل کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ خضدار کے تحصیل زہری کے مقام پر پیش آیا، قتل ہونے والوں کی شناخت نزیر احمد ولد رحیم بخش شاہوزئی اور عبدالوحید ولد علی احمد شاہوزئی کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں چاچا اور بھتیجا شامل ہیں۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔