خاران: فورسز کے ہاتھوں 2 افراد لاپتہ

167

بلوچستان کے ضلع خاران گذشتہ روز صبح کے وقت فورسز نے خاران کے علاقے ایری کلگ میں مختلف مقامات پر متعدد گھروں میں چھاپہ مارکر، گھروں میں توڑ پھوڑ کے علاوہ خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت امجد آحمد ولد بلال آحمد اور محمد قاسم ولد حاجی کریم داد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران فورسز نے گھروں میں لوٹ مار کے دوران ذاتی اسلحہ، نقدی پیسے، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خاران میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 27 فروری خاران کے علاقے گواش میں صلاح الدین سیاپاد کے گھر پر چھاپہ مار کر صلاح الدین کو حراست میں لیا گیا تھا، دوران حراست صلاح الدین سیاپاد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بے ہوشی کی حالت میں اسے خاران شہر میں پھینک دیا تھا۔

جہنیں اہلخانہ فورا علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔