حب اور خاران سے دو افراد جبری لاپتہ

215

بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، مزید دو نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دو روز قبل 9 مارچ کو حب کے علاقے دارو ہوٹل کے قریب گھر پر چھاپے کے دؤران ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے جس کی شناخت جاوید ولد غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے-

ذرائع کے مطابق دوران حراست قابض فورسز کے اہلکاروں نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیا گیا نوجوان منظرعام پر نہیں آسکا ہے-

ادھر بلوچستان کے ضلع خاران سے اطلاعات کے مطابق فورسز نے رات گئے ناکہ بندی کے دوران ایک راہگیر کو سول اسپتال روڈ سے زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں-

خاران سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی-