جنوبی وزیرستان: ڈرون حملہ، دو بچے ہلاک

432

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے آمد اطلاعات کے مطابق زنگاڑہ کے علاقے میں ایک دُکان پر ڈرون حملے سے دو بچےہلاک ہوگئے۔

مقامی لوگوں کے مطابقسراروغہ ہسپتال میں دو کم سن بچے شدید زخموں کی حالت میں لائے گئے جو زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاکہوگئے۔مقامی لوگوں کے مطابق بچے دکان کے باہر تھے۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ علاقے میں مواصلاتی نظام نہہونے کی وجہ سے معلومات تاحال نہ ہوسکے کہ مزید کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم وزیرستان کا وفد مذکورہ علاق میں بھیج دیا ہے اور جلد مکمل معلومات شیئر کرینگے۔

منظور کا کہنا ہے کہڈالری جنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور پشتون بیلٹ کے مختلف علاقوں کو مختلف طریقہ وارداتوں سے لاشیں مِل رہےہیں۔بھرپور عوامی مزاحمت کا اعلان کرینگے۔

بی بی سی پشتو سے منسلک صحافی طاہر خان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 15 مارچ کی شام کوسراروغہ سول ہسپتال میں گاؤں زنگڑہ سے 2 بچوں الہام اللہ اور شاہد اللہ کی میتیں لائی گئیں۔ بچوں کے ساتھ جو مقامی لوگ آئےتھے انکا کہنا تھا کہ گاؤں زنگڑہ میں ڈرون حملہ ہونے کی وجہ سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پاکستانی سنیٹ میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستانکی تحصیل لدھا علاقہ زنگاڑہ خدوخیل مارکیٹ پرڈرون حملے سے پانچ سال کے دو بچوں کی موت  کی اطلاع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ⁦‪سیکیورٹی ادارےوضاحت کریں، ⁧‫ڈرون‬⁩ حملےقتل عام کالائسنس ہیں، پختون سرزمین کو ڈالر کیلئے پھر آگ و خون کینظر کیا جارہا ہے، یہ ناقابل قبول،اس کا راستہ ہرصورت روکینگے۔