تمپ: بجلی بحران کے خلاف عوام سڑکوں پر

228

ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے عوام کا کیسکو کے 18 گھنٹے کی لوڈشیدنگ کے خلاف بروز بدھ ایک مرتبہ پھر مظاہر اور احتجاجی یلی،احتجاجی ریلی میں تحصیل تمپ کے تینون فیڈروں کی مرد اور خواتین شامل تھے۔

ریلی کے شرکاء نے کیسکو کی ایکسیئن کے خلاف شدید نعری بازی کرتے ہوئے تحصیل تمپ کی مختلف گلی کوچوں سے ہوتے ہوئے تمپ گریڈ اسٹیشن اور بعد میں مرکزی کالج کراس پر دھرنا دیکر تمپ تا تربت مرکزی شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

شرکاء نے لوڈشیندنگ کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تمپ کے عمائدین کی اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ بجلی کے حوالے بہترین طریقہ کار پر بات چیت مکمل ہوئی تھی جبکہ ایکسیئن نے تمپ آنے کا بھی وعدہ کیا تھا مگر لیویز فورس جب تمپ کی حدود میں مذکورہ ایکسیئن کو تمپ لانے کیلئے روانہ ہوا، تو مذکورہ بادشاہت ذہن کے مالک ایکسیئن کیسکو تمپ آنے سے انکاری ہوگئے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ نااہل کیسکو کے ایکسیئن بنگل مری نامی شخص نے بذریعہ فون تحصیل تمپ کے تینوں فیڈرز کی لوڈشیڈنگ اٹھارہ گھنٹے میں بڑھا دیا ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈشیدنگ کی معاملے کو بہترین طریقہ کار پر لانے کیلئے تمپ عوام ہر حال میں تیار ہے مگر دوسری جانب کسیکو کی نااہل اور کرپٹ ایکسیئن بنگل مری نامی شخص اپنی ذاتی ضد اور انا کو تمپ پر مسلط کرنا چاہتا ہے اور تمپ آنے سے بارہا قاصر ہے جبکہ ریکوری کے نام پر اس گرمی اور بابرکت مہینے میں عوام کو پریشان کرنے پر تلا ہے۔

آخری اطلاع تک عوام نے رودبن تمپ کے مقام پر دھرنا دیا ہوا ہے۔