تربت کے علاقے ناصر آباد میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کیا۔ بی ایل ایف

257

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے گزشتہ  رات کیچ کے علاقے ناصر آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی یوفون کے موبائل ٹاور کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور مشینری کو جلا دیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستانی فوج چین کی مواصلاتی کمپنی کے ساتھ مل کر مقبوضہ بلوچستان بھر خاص کر پہاڑی علاقوں میں موبائل ٹاور کی جال بچھا رہی ہے تاکہ وہ سرمچاروں کو ٹریس کرنے اور اپنے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے سرمچاروں کی نقل و حرکت کی سہولیات حاصل کر سکے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسزو انکے سامراجی منصوبوں پر حملے جاری رہیں گے۔