تربت میں ریاستی ایجنٹ اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے کو ہلاک کیا ہے۔ بی ایل ایف

429

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 9 مارچ کی شام پانچ بجے تربت کے علاقے سری کہن میں کرکٹ گراؤنڈ میں فائرنگ کر کے پاکستانی ایجنٹ اور ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ پیر جان المعروف پیرو ولد میاہ داد کو ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ایجنٹ و ڈیتھ اسکواڈ کا سربراہ عرصہ دراز سے قابض دشمن کے لیے کام کرتا آ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بلیدہ، ہوشاپ، جوسک، آبسر، گورکوپ اور گرد و نواح میں بیشتر فوجی جارحیت میں اول دستے کا کردار تھا۔ اس نے درجنوں افراد کو اپنے ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے اغوا کرکے آئی ایس آئی و پاکستانی فوج کے حوالے کرنے کے علاوہ ریاستی ایما پر کئی بلوچ فرزندوں کو اپنے گھر میں اذیتیں دے کر شہید کیا ہے۔ اسکے گھر کا مہمان خانہ ایک ٹارچر سیل بنا ہوا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ریاست کی جانب سے پیرو کو اغوا شدہ بلوچوں کی تربت سے گوادر اور گوادر سے تربت منتقلی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی۔ بلوچ صحافی رزاق گل کی شہادت میں بھی یہی شخص ملوث تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے اس اہم کارندے کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔

میجر گہرام نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ اپنے علاقوں میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں اور معاون کاروں سے دور رہیں۔ دشمن فوج کی طرح اس کے تمام ایجنٹ ہمارے نشانے پر ہیں۔

گہرام نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسز اور اسکے ایجنٹوں پر حملے جاری رہیں گے۔