تربت: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

293

تربت کے علاقے سری کھن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے سری کھن میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پیر جان ولد میاں داد نامی شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔