بی این ایم نیدرلینڈز زون کی جانب سے 27 مارچ کو یوم سیاہ کی مناسبت سے ایمسٹرڈیم میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
بی این ایم نیدرلینڈ کی جانب سے 27 مارچ کو یوم سیاہ کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بی این ایم نیدرلینڈ کے ممبران کے علاوہ دیگر بلوچوں نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بلوچستان پر جبری قبضے کے خلاف پلے کارڈ اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن میں مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے شرکاء نے بلوچستان کی آزادی کے حق میں اور جبری قبضے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
نیدرلینڈز مظاہرین سے خطاب مرتے ہوئے مقررین کا کہنا ستائیس مارچ کے دن ہماری آزادی سلب کرکے ہمیں غلامی کی سیاہ کوٹھریوں میں ڈالا گیا یہ دن تب سے ایک سیاہ دن کے طور پر منایا جاتا ہے، بلوچ نے نہ کبھی پاکستانی قبضہ گیریت کو نہ کبھی قبول کیا اور نہ کرے گی۔
انہوں نے کہا ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک ظالم و جابر ریاست ہے پاکستان نے عالمی سیاسی اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک آزاد ملک پر قبضہ کیا ہے بلوچ اس قبضے کے خلاف ہر محاز پر دشمن ملک پاکستان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
بی این ایم رہنماؤں کا مزید کہنا تھا بلوچ چاہتا ہے کہ وہ ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر دنیا کے نقشے میں موجود ہوں۔ بلوچ کی جہدوجد اپنی سرزمین کی دفاع اور اپنے آزاد وطن کی بحالی کے لیے ہیں اور بلوچستان کی آزادی تک بی این ایم کی جہدو جہد جاری رہیگی۔