بلوچستان کے ضلع کوہلو کے رہائشی پٹھان خان ولد امیر قوم مہندانی مری نے نیشنل پریس کلب کوہلو پہنچ کر مقامی صحافیوں کو بتایا کہ وڈیرہ گہرو مہندانی نے ہماری ہمشیرہ زرگل کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور بہن کو آزاد کرانے کے لئے وڈیرے گہوو پیسوں کی ڈیمانڈ کر رہا ہے، میں ایک غریب شخص ہوں میرے پاس اپنے بہن کو آزاد کرانے کے لیے پیسے نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے میرے بہن کو بازیاب کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے والے شوہر نے میرے بہن کو طلاق دی تھی سرداری رسم و رواج کے مطابق میرے بہن زرگل وڈیرہ گہراوں مہندانی کے گھر میں تھی، بلوچی فیصلہ ہونے کے بعد جب میں اپنے بہن زرگل کو اپنے گھر واپس لینے گیا تو وڈیرہ گہراوں مھندانی نے میرے بہن میرے حوالے کرنے سے انکار کردیا اور مجھ سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی ڈیمانڈ کردی جب میں نے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں میرے پاس پیسے نہیں ہیں تو وڈیرہ گہروں مہندانی طیش میں آگئے اور اپنے بیٹوں سمیت مجھ پر حملہ آور ہوئے مجھے زدو کوب کیا گیا، اور میرے بہن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
“میرے بہن کو میرے روبرو میں تشدد کرکے ایک کمرے میں بند کیا، اور مجھے پولیس میں پکڑانے کی دھمکیاں دی گئیں۔”
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل میں پولیس سٹیشن میں درخواست دے چکا ہوں مگر اس پر کوئی عمل اور شنوائی نہیں ہوئی۔