بولان میں فوجی آپریشن جاری

863

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کا بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کی زد میں آنے والے علاقوں میں بزگر، ہنجیر اور گردنواح کے علاقے شامل ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن میں ناصرف پیدل فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں بلکہ انہیں جنگی ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں کم از کم چار گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں آج صبح سے جاری ہیں اور وہ جگہ جگہ پہ فوجی اہلکار بھی اتار رہے ہیں۔

دوسری جانب آپریشن کے حوالے سے تاحال حکام کا موقف سامنے نہیں آیا ہے، ناہی کسی جانی نقصان یا گرفتاری کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔