بولان فوجی آپریشن جاری، فائرنگ و دھماکوں کی اطلاعات

612

بلوچستان کے علاقے بولان میں آج پیر کو پانچویں روز بھی فوجی آپریشن جاری رہی۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلات کے مطابق بولان میں پاکستان فوج کی آپریشن آج پانچویں روز بھی جاری رہی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری رہی جبکہ مختلف مقامات پر فائرنگ و دھماکوں اطلاعات ہیں تاہم نقصانات کے حوالے معلومات نہیں مل سکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بزگر، ہنجیر اور گردنواح کے علاقوں میں پاکستان فوج تاحال موجود ہے۔ مذکورہ علاقوں کے مختلف مقامات پر فوج نے عارضی کیمپ قائم کردیے ہیں۔

فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ دنوں کیا گیا جہاں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مذکورہ مقامات پر فوجی اہلکار اتارے گئے۔

فوجی آپریشن کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ علاقہ محصور ہونے کے باعث کسی قسم کی جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔