بلیدہ: فورسز پر بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

584

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں پاکستانی فورسز پر بم حملے میں اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلیدہ کے علاقے گلی میں چئرمین عبدالرحمان بازار کے قریب رات کو ایک زور دار دھماکہ سنا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکہ پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک قافلہ پر کیا گیا، دھماکے کی زد میں آنے سے فورسز کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

تاہم عسکری حکام کی جانب سے ابتک اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ بلیدہ اور اس کے گرد نواح میں اس سے پہلے بھی فورسز پر حملہ ہوتے آرہے ہیں ۔ جنکی ذمہ داریاں بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظمیں قبول کرتے رہےہیں ، تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔