بلوچ طلباء سیاست میں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں آرہی ہیں۔ بساک

439

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کراچی زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا۔
زکریا بلوچ زونل صدر اور سلیم بلوچ زونل جنرل سیکرٹری منتخب۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کراچی زون کا جنرل باڈی اجلاس سابقہ زونل صدر فوزیہ بلوچ کی زیر صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی انفارمیشن سیکرٹری عارف بلوچ بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔

اجلاس میں مرکزی سرکیولر، سابقہ زونل رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور سمیت مختلف ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں نئی زونل کابینہ کا انتخاب کیا گیا جس میں زکریا بلوچ زونل صدر اور سلیم بلوچ زونل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری عارف بلوچ نے کہا کہ
اور تنظیم انہی تبدیلیوں کا بخوبی مشاہدہ کرکے پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے تاکہ بلوچ طلباء سیاسیت طویل دورانیے تک اسی طرح منظم طریقے سے جاری رہ سکے اور بلوچ قوم کےلیے ایک نرسری کا کردار نبھا سکے۔ اسی طرح اگر ہم تنظیم کے پچھلے دورانیے کا جائزہ لیں تو دیکھنے کو ملتا ہے کہ ادارہ جاتی سیاست دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے اور بلوچ طلباء خود کو ادارہ جاتی سیاست میں ڈھال رہے ہیں جو کہ خوش آئیند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کراچی سے لے کر نصیرآباد تک بلوچ طلباء کو یکجا کررہا ہے اور ان کی بلوچ راج دوستی کی بنیاد پر ذہنی و فکری تربیت کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ بلوچ معاشرے میں کتب بینی اور تعلیمی ماحول کے فروغ کےلیے تنظیم کی جانب سے تسلسل کے ساتھ پروگرامات اور کتب میلوں کاانعقاد کیا جارہا ہے۔ ایک طرف بلوچ طلباء و طالبات شعوری طور پر بلوچ سیاست کا حصہ بن رہے ہیں تو دوسری طرف بلوچ طلباء پر ظلم و جبر میں بھی تیزی دکھائی دیتی ہے جس کی مثال اس سال سینکڑوں بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیاں اور پنجاب میں زیر تعلیم بلوچ طالبعلموں پر مختلف ہتکھنڈوں سے تشدد کرنا واضح ہے۔ لیکن بطور بلوچ طالبعلم ہم نے یکجا ہو کر شعوری طور پر ان مشکلات کا سامنا کرکے انہیں شکست دینا ہوگا اور بلوچ قوم کےلیے روشن مستقبل کو یقینی بنانا ہوگا۔

اجلاس میں مرکزی سرکیولر ، گزشنہ زونل کارکردگی، تنظیمی امور کے ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئیندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں نئی زونل کابینہ تشکیل دی گئی جس میں زکریا بلوچ زونل صدر، ابراہیم بلوچ زونل نائب صدر، سلیم بلوچ زونل جنرل سیکرٹری، سمیر بلوچ زونل ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور زاہد بلوچ زونل انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔مرکزی انفارمیشن سیکرٹری عارف بلوچ نے نو منتخب زونل کابینہ سے حلف لیا۔ نئی منتخب کابینہ نے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کا اعادہ کیا۔