بلوچستان :مختلف واقعات میں 5 جانبحق، 11 زخمی

166

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر خاتون سمیت 5 افراد جانبحق، 11 افراد زخمی ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان ارشد علی ولد دین علی جانبحق ہوگئے ہیں- لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا گیا-

دوسری جانب لورالائی کے علاقے لونی آباد میں بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے والدہ کو قتل کردیا- لورالائی پولیس انتظامیہ کے مطابق واقعہ کی عناد پرانی رنجش بتائی جارہی ہے۔

ادھر کراچی سے اورماڑہ جاتے ہوئے پاکستان نیوی کی بس مکران کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر کے مغربی علاقے کنڈ گری کے حدود میں تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، بس میں سوار ایک شخص ہلاک 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ایک اور ٹریفک حادثے میں کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق دو افراد زخمی ہوگئے، واقعہ میں زخمی اور جانبحق شخص کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے-

دریں اثناء حب ندی میں تین افراد ڈوب گئے، ایک شخص کی لاش نکال لی گئی دیگر کی تلاش تاحال جاری ہے-