بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ماہ فروری کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

688

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ماہ فروری کی تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے فروری کی مہینے میں پاکستانی فوج اور اس کے سہولت کاروں ،فوجی تنصیبات ، مواصلاتی نظام کو تباہ  کرتے ہوئے مکمل اکتیس (31) حملے کیے ،حملوں کے نتیجے میں پاکستانی فوج کےاٹھائیس(28)سے زاہد اہلکار ہلاک ، (پانچ (5)اہلکار مصدیقہ) معتدد زخمی ہوئے، مختلف نوعیت کے حملوں میں ریموٹ کنٹرول و بارودی سرنگ،دستی بم، تنصیبات ( موبائل ٹاور)،  اسنائپر حملے ،پاکستانی فوج کے تعمیراتی کمپنی پر حملے، راشن سپلائی ،اور مخبر و آلہ کاروں پر حملے شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ فروری کے مہینے میں ہمارے آٹھ (8) سرمچار مزن بندمیں پاکستانی فوج کے فضائی حملے میں شہید ہوئےاور ایک(1) سرمچار کیل کور میں پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوا، بی ایل ایف شہداء کی جدوجہد اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھائو پیلار، بولان سراج آباد ، کولواہ چمبر ، مشکے شُردوئی میں پاکستانی فوج اور مخبر وآلہ کار وں پر چار(4) ریموٹ کنٹرول بم و بارودی سرنگ حملے کیے،جھائو پیلار میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں نورا ولد اللہ بخش اور محب اللہ ولد محمد ہاشم پر بارودی سرنگ سے حملہ کیاحملے کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے، بولان سراج آباد میں بریگیڈیئر ندیم لاشاری کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنیا ،جس میں چھ اہلکار ہلاک ہوگئے، کولواہ چمبر میں فوج کے عارضی ٹھکانے میں بارودی سرنگ نصب کر کے نشانہ بنایا اور مشکے شُردوئی میں پاکستانی فوج کے پیدل گشتی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اور تعمیراتی کمپنی کے تیرا(13) گاڑیوں کے کو تباہ و نقصان پہنچایاجن میں گوادر کے علاقے کلانچ کلگ میں پاکستانی فوج کے تعمیراتی کمپنی (ایف ڈبلیو او ) کے سات گاڑیوں کو نذر تش کیا ، تمپ عبدوئی نہنگ کور(ندی) میں کیمپ پر حملے کے دورن ایک بلڈوزرکوحملہ کر کے نقصان پہنچا، بولان سراج آباد میں فوجی قافلے پرریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کر کے ایک گاڑی کو تباہ کیا ، مند موکند اور دو کوپ میں پاکستانی فوج کے قافلے کو نشانہ بنیا جس میں چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔