بلوچستان فائرنگ و ٹریفک حادثات میں 1 شخص ہلاک، 7 افراد زخمی

266
File Photo

لورالائی میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق لورالائی میں کوئٹہ روڈ عوامی نیشنل پارٹی کے آفس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محبوب خان اتمانخیل ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔

دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے کنڈملیر کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ اوتھل سے تقریباً 135 کلومیٹر دور کوسٹل ہائی وے پر معروف ساحلی تفریحی مقام کنڈ ملیر پر پیش آیا زخمیوں میں شامل دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے-

زخمیوں کو مقامی اسپتال میں تبعی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے-

دریں اثنا لیویز ذرائع کے مطابق منگچر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدلطیف ولد حاجی سلطان محمد محمد حسنی سکنہ نگور گہریزئی منگچر کو زخمی کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لیویز تھانہ منگچر علی اصغر نیچاری و لیویز فورس جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

زخمی کو آر ایچ سی مندے حاجی سے ابتدائی طبی امداد دیکر کوئٹہ ریفر کردیا جبکہ مزید تفتیش لیویز کررہی ہے، واقعہ آپسی قبائلی تنازع کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔