بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صحافی عابد میراسلام آبادسے پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے-
تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صحافی عابد میر کل شام سے لاپتہ ہیں، ان کے بھائی خالد میر کے مطابق کل شام سے ان کا نمبر بھی مسلسل بند جا رہا ہے۔
بھائی کے مطابق صحافی عابد میر کل شام چھ بجے اسلام آباد میں گھر سے بینک کے لیئے نکلے اور تب سے ان کا نمبر مسلسل بند جارہا ہے۔
عابد میر کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے تاہم ابتک کسی قسم کی تفصیلات موصول نہیں ہوئی کہ انکا بھائی کہاں ہے-
عابد میر کے گمشدگی کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد صحافی و انسانی حقوق کے تنظیمیں خدشات کا اظہار کررہے ہیں-
صحافی و کالم نگار وسعت اللہ خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ عابد میر گذشتہ دنوں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد پولیس سے صحافی کی فوری بازیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے-
ڈیجیٹل میڈیا پر موجود صحافیوں کی تنظیم لوگ سجاگ صحافی کی گمشدگی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد میر بلوچستان میں انسانی حقوق کے سرکردہ آواز ہیں اور جاگیردارانہ نظام اور جبری گمشدگیوں کے حوالے سے آواز بلند کرتے ہیں۔ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ سے انکی فوری بخیریت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں-