بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقہ نیمرغ میں نامعلوم افراد نے یوفون موبائل کمپنی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔
دھماکے سے ٹاور کونقصان پہنچا ،مسلح افراد کے حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے دعوی کیا کہ علاقے کا گھیرے میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔
دریں اثنا ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
تفصلات کے مطابق ایئرپورٹ چوک میں قائم فورسز کی چوکی پر مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ایئرپورٹ چوک تربت میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر دستی بم پھینکا جو باہر سڑک پر گر کر پھٹ گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز اور موبائل ٹاورز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ،اور ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں ۔ تاہم آج ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری ابت ک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں ۔