ایرانی ترجمان نے کہا کہ بعض یورپی ممالک دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بجائے مظاہرین کے خلاف تشدد کے استعمال سے گریز کرتےہوئے ان کے جائز مطالبات پر توجہ دے ،ایران پر لگی پابندیوں کا جواب ہم مناسب وقت پر ضرور دیں گے۔
ایران نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کی ہم پر عائد پابندیوں کا جواب وقت آنے پر دیا جائے گا۔
ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تحریری بیان میں برطانیہ اور یورپی یونین کی عائد پابندیوں کی مذمت کی ہے۔
کنعانی نےفرانس میں جاری مظاہروں اور پولیس مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف یورپ کے جارحانہ موقف کا مقصد رائے عامہ میں یورپ کی بگڑتی معاشی و سماجی صورتحال سے توجہ ہٹانا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعض یورپی ممالک دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بجائے مظاہرین کے خلاف تشدد کے استعمال سے گریز کرتےہوئے ان کے جائز مطالبات پر توجہ دے ،ایران پر لگی پابندیوں کا جواب ہم مناسب وقت پر ضرور دیں گے۔
واضح رہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین نے دو روز قبل حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر بعض ایرانی شخصیات پر پابندیاں لگا دی تھیں۔